چین کی سخت کارروائی: تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے والی امریکی کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں

image

چین نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے والی 20 امریکی دفاعی کمپنیوں اور 10 افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد کے چین میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور انہیں چین میں داخلے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

چینی حکام نے مقامی تنظیموں اور کاروباری شخصیات کو پابندی کی زد میں آنے والے افراد کے ساتھ کام نہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق تائیوان امریکا تعلقات میں ایک سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا، اور کسی بھی اشتعال انگیز قدم کا چین سخت جواب دے گا۔

یہ اقدام اس اعلان کے بعد سامنے آیا کہ امریکا نے گزشتہ ہفتے تائیوان کو 11 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چین نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے کی کوششیں فوری طور پر بند کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US