بھارت میں آن لائن جوئے کے باعث ایک طالب علم کی خودکشی کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع رنگاریڈی میں 20 سالہ کالج طالب علم وکرم نے آن لائن جوئے میں ایک لاکھ روپے ہارنے کے بعد انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی زندگی ختم کر لی۔
رپورٹس کے مطابق وکرم اپنے والدین کو بتائے بغیر جوئے کی آن لائن ایپ استعمال کر رہا تھا۔ جوئے میں بھاری رقم ہارنے کا انکشاف اس وقت ہوا جب والد کو نقصان کا علم ہوا اور انہوں نے بیٹے کو سرزنش کی۔
والد کی ڈانٹ کے بعد وکرم شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگیا اور ایک کھیت میں جا کر کیڑے مار دوا پی لی۔ اہلِ خانہ نے فوری طور پر اسے حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی سفارش پر والدین نے مرحوم وکرم کا کارنیا عطیہ کر دیا۔