کیلیفورنیا میں 80 ڈاکوؤں نے سپر اسٹور لوٹ لیا

image

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ایک بڑے اسٹور پر 80 ڈاکوؤں نے ایک ساتھ یلغار کردی اور لاکھوں ڈالرز اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 80 افراد (جن میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شامل تھیں) نے کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ایک بڑے سپر اسٹور پر ایک ساتھ دھاوا بولا اور صرف ایک منٹ میں سامان اور بھاری رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور مرچوں کا اسپرے کرنے کے بعد اسٹور کے باہر کھڑی اپنی گاڑیوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں ڈاکوؤں کے ہلہ بولنے پر اسٹور میں موجود خریدار بھی حیران اور پریشان ہوگئے، پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا تاہم اکثریت فرار ہوگئی، گرفتار ملزمان پر ڈکیتی، سازش، چوری، املاک پر قبضے اور اسلحہ سمیت مختلف الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

ڈکیتی کی ایک بھی سامنے آئی ہے جس میں لوٹ مار کرنیوالے اپنی گاڑیوں میں داخل ہونے سے پہلے بیگ اور بکسوں کے ساتھ سڑک پر بھاگ رہے ہیں، جن کے پاس چوری شدہ سامان موجود ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.