‘سخت محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی’

image

آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیئے دی گئی قوم کی لاتعداد قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی۔

آرمی چیف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی۔ یہ بات چیت 1 سے 27 نومبر تک کوئٹہ میں منعقد ہونے والی ورکشاپ کا حصہ ہے، جس میں معاشرے کے مختلف شعبوں/طبقات سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ریمارکس دئیے کہ بلوچستان کے عوام کی سیکیورٹی فورسز کی پُرعزم حمایت کے نتیجے میں صوبے میں استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستان کی خوشحالی کو بلوچستان سے جوڑتے ہوئے، سربراہ پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کے امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔

آرمی چیف نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز ایک جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹرن زون کے موثر انتظام کی وجہ سے پاکستان افغانستان کے اندر بحرانی صورتحال کے درمیان محفوظ رہنے میں کامیاب رہا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہم اپنی سرحد اور داخلی سلامتی کو یقینی بناتے رہیں گے جو کہ قومی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.