آدمی جہاز کے پہیے میں چھپ کر سفر کر کے امریکہ کیسے پہنچ گیا اور اب کس حال میں ہے؟ دیکھیے ویڈیو مناظر

image

ایک ایسا شہری منظر عام پر آیا ہے جو طیارے کے لینڈنگ گئیر میں چھپ کر امریکہ پہنچ گیا۔

اکثر ایسے معاملات میں انسانی جان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے کیونکہ ایسا کرنے سے موت بھی ہوسکتی ہے۔ لیکن گوئٹے مالا کے ایک شہری نے لینڈنگ گئیر میں چھپ کر ڈھائی گھنٹے کا سفر طے کر کے سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارے کی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد شہری کو امریکی امیگریشن حکام کی تحویل میں دے دیا گیا جو اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص جینز، ٹی شرٹ، جیکٹ اور جوتے پہنا ہوا ہے بصورت دیگر اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اس شخص کی عمر 26 سال ہے اور اسے گوئٹے مالا سٹی سے امریکی شہر میامی تک ڈھائی گھنٹے کے سفر کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.