روائتی گانے پر رقص کر رہا تھا اور پھر ۔۔ جانیئے ہنزہ سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ سوشل میڈیا پر کیسے مشہور ہوا؟

image

روائتی رقص پاکستان میں رہنے والی مختلف قوموں کی پہچان ہے اور یہ ان کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے، ایسا ہی روایتی رقص کیا ہے ہنزہ سے تعلق رکھنے والے ننھے بچے محمد رضاداد نے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس کی وجہ سے بےحد مشہور ہو گیا۔

ہنزہ کا وائرل ڈانسر بچہ

رضا داد کے والد نے بی بی سی اُردو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لوگ اپنی وجہ سے نام کماتے ہیں اور میں اپنے بیٹے کی وجہ سے نام کما رہا ہوں ہر کوئی میرے بیٹے کو چاہتا ہے اور اس کی وجہ سے ہمیں بھی بےحد عزت و محبت دیتا ہے۔

ننھے رضاداد نے بتایا کہ وہ ایک دن اپنی زبان کے گانے پر روائتی رقص کر رہا تھا کہ اس کی خالہ نے اس کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، اور سوشل میڈیا پر لوگوں کو ہنزہ کے اِس بچے کا روائتی رقص اس قدر بھایا کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو بھرپور وائرل ہو گئی۔

یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ عالمی رقص کے دن پر UNICEF نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس ویڈیو کو شئیر کیا، یوں دیکھتے ہی دیکھتے ننھے رضاداد کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھرپور پسند کیا جانے لگا، اور رضاداد ہنزہ کے ڈانسر بچے کے نام سے مشہور ہو گیا۔

رضاداد کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے روائتی رقص کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچان ملی ہے اور وہ مستقبل میں اسی فیلڈ میں آگے بڑھنا چاہتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.