خالی پیٹ ہینگ کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے ہینگ کا ایسا استعمال جو کر دے آپ کی مشکل آسان

image

ہینگ ہزاروں سال پرانی ایک جڑی بوٹی اور نباتاتی دوا ہے، جبکہ کئی دہائیوں سے ہینگ کا استعمال پاک و ہند کے رہنے والے اپنے کھانوں اور ادویات میں کرتے آ رہے ہیں، ہینگ کو گھریلو نسخوں میں بکثرت استعمال کیا جاتا ہے، ایسے ہی چند بہترین نسخے لیے آج ہم حاضر ہوئے ہیں۔

ہینگ کے استعمال سے امراضِ قلب، نظامِ ہاضمہ کھانسی، بلغم، پیٹ درد اور دیگر کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے، آیئے اس کے مزید فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ہینگ کے حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال

• نزلہ، کھانسی، دمہ

ہینگ میں اینٹی بائیوٹک خصوصیات موجود ہوتی ہیں جس کی وجہ سے یہ نزلہ، خشک کھانسی، بلغمی کھانسی اور دمہ سے چھٹکارا پانے کے لئے بہترین ہے، بلغمی کھانسی میں ہم وزن سونٹھ پاؤڈر اور شہد میں ایک چٹکی ہینگ ملا کر استعمال کرنے سے سے بلغمی کھانسی میں آرام ملتا ہے۔

• پیٹ درد

ہینگ پیٹ درد میں آرام لانے اور نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لئے بھی مفید ہے، جگر کا ورم ہو، بد ہضمی ہو، گردے کا درد ہو یا بھوک کی کمی اس کے لئے خالی پیٹ میں نیم گرم پانی میں ایک چٹکی ہینگ ڈال کر یہ پانی پی لیں۔

• دانت کا درد

اگر دانت میں درد ہو اور کسی صورت آرام نہ آئے تو ہینگ سے بہتر کچھ نہیں، بس جس بھی دانت میں درد ہو وہاں ہینگ کا ایک چھوٹا ٹکڑا یا ایک چٹکی پاؤڈر رکھ لیں درد مین فوری آرام آئے گا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.