شوبز انڈسٹری میں مداحوں کی جانب سے پسند کیے جانے والی اداکارہ سائرہ یوسف کا شمار پاکستان کی باصلاحیت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ سائرہ یوسف حال ہی میں شروع ہونے والے نئے ڈرامہ سیریل صنف آہن میں آرزو کا کردار نبھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔
سائرہ یوسف نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر ، سابقہ شوہر اور اپنی بیٹی نورے سے متعلق بات کی۔
سائرہ یوسف نے کہا کہ ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے ڈرامہ صنف آہن کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایسا محسوس ہوا کہ جیسے کسی فلم کی شوٹنگ جاری ہو۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ ڈرامے میں ایک آرمی کا کردار نبھائیں گی تو انہیں بہت خوشی ہوئی اور انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت دلچسپ ہوگا۔
میزبان نے سائرہ یوسف سے سوال کیا کہ کیا آپ کی بیٹی نورے آپ کے پرگراموں کو دیکھتی ہے؟ جس پر سائرہ یوسف نے کہا کہ جی بالکل وہ میرے ڈرامہ سیریلز دیکھتی ہے اور دیکھ کر خوب انجوائے کرتی ہے۔
سائرہ یوسف نے بتایا کہ نوری کا مجھے ٹی وی اسکرین پر دیکھنا بہت خوشنما ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچے بہت سچ بولنے والے ہوتے ہیں۔ اکثر وہ مجھے ٹی وی پر دیکھ کر کہتی ہے کہ ماما آپ اچھی نہیں لگ رہیں یا دیگر۔ لیکن حال ہی میں نورے نے میری تعریف کی کہ ماما آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔
میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کو بحیثیت اکیلی ماں ہونے کے کن چیلیجز کا سامنا ہے؟ سائرہ یوسف نے کہا کہ میرے لیے زیادہ کچھ چیلنجنگ نہیں ہے کیونکہ میرے والدین مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہروز اور میں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم اپنی بیٹی کو مل کر سپورٹ کریں گے۔ اداکارہ نے بتایا کہ نورے کو اس بات کی کمی محسوس نہیں ہوتی کہ ان کے والد اس کے نہیں بلکہ شہروز اپنی بیٹی کا بہت خیال رکھتے ہیں۔