سال2021 میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ایموجی

image

فوٹو: یونیکوڈ کنسورشیم

یونیکوڈ کنسورشیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والے 10 ایموجی کی فہرست جاری کر دی جس میں ’’خوشی کے آنسو‘‘ والا ایموجی پہلے نمبر پر ہے۔

گروپ نے گزشتہ سال فہرست جاری نہیں کی تھی تاہم 2019 میں بھی تقریباً یہی 10 ایموجی فہرست میں شامل تھے۔

خوشی کے آنسو ایموجی نے ایک بار پھر سب سے زیادہ راج کیا ہے۔ یہ 2019 میں سرفہرست ایموجی تھا اور پچھلے سال سب سے زیادہ ٹویٹ بھی کیا گیا۔

یونیکوڈ کنسورشیم کا کہنا ہے کہ واحد ایموجی جو ’’خوشی کے آنسو‘‘ کی مقبولیت کے قریب ہے وہ ’’لال دل‘‘ والا ایموجی ہے۔

خوشی کے آنسو اور لال دل کے علاوہ دیگر 8 ایموجی درج ذیل ہیں۔

ہنستے ہوئے فرش پر رولنگ

انگوٹھے کا نشان

زور سے روتا ہوا چہرہ

جوڑے ہوئے ہاتھ

بوسہ دینے والا چہرہ

تین دلوں کے ساتھ مسکراتا چہرہ

دل کی شکل والی آنکھوں والا مسکراتا چہرہ

مسکراتی آنکھوں کے ساتھ مسکراتا چہرہ

مسکراتے ہوئے چہرے اور ہاتھ پر مبنی ایموجی عام طور پر بہت مشہور ہیں جبکہ سب سے کم مقبول ایموجی والی کیٹیگری جھنڈوں کی ہیں۔ یونیکوڈ کنسورشیم کے مطابق، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت 3ہزار663 ایموجی دستیاب ہیں جنہیں صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔

اسکے علاوہ، وبائی مرض کرونا وائرس کے باعث صحت سے متعلق ایموجی کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ہاٹ فیس ​​اور ووزی فیس والے ایموجی ​​نے اس سال ٹاپ 100 میں جگہ بنائی ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.