گوپی بہو کی طرح موبائل اور لیپ ٹاپ دھونے پر شوہر نے بیوی کو طلاق دے دی

image
گوپی بہو کی طرح گھرداری کی سمجھ بوجھ رکھنے والی خاموش مزاج بہو سب کو پسند ہوتی ہے۔ جو چپ رہے اور خاموشی سے ساس کی ہاں میں ہاں ملائے۔ صاف صفائی تو ایسی کرے کہ گھر شیشہ چمکے۔ لیکن گوپی بہو کی طرح کبھی لیپ ٹاپ کی صفائی کرنے والی بیوی کسی کو پسند نہیں آتی۔

مگر آپ کو ایسی مزاحیہ خبر بتانے جا رہے ہیں جو سن کر آپ کو بھی ہنسی آئے گی۔ بھارت کے کرناٹک شہر سے تعلق رکھنے والے سافٹ انجینئرکی بیوی اس قدر صاف صفائی پسند کرتی ہے کہ اس نے گوپی بہو کی طرح اپنے سافٹ ویئر انجینئرشوہر کا موبائل اور لیپ ٹاپ دھو ڈالا۔

شوہر نے اپنی بیوی کی اس حرکت کی وجہ سے اس کو طلاق دے دی۔ ان کی شادی کو 2 سال ہی ہوئے تھے اور 1 سال کی چھوٹی بیٹی ہے لیکن اس شخص کا کہنا ہے کہ ابھی تو یہ چیزیں دھوئی ہیں، آگے پتہ نہیں اور کیا حرکت کرے گی۔ اس کو ہر چیز میں صفائی اور گندگی نظر آتی ہے، کسی دن مجھے بھی یوں کیمیکل میں نہ ڈال دے۔

واقعہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا اور اب ہر جگہ گوپی بہو وِن کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جا رہا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.