اسلام میں تشدد اور شدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں۔۔۔ سیالکوٹ واقعے پر مولانا طارق جمیل بول پڑے

image

گزشتہ روز سیالکوٹ میں ہونے والے ہولناک واقعے میں سری لنکن شہری پر توہین مذہب کا الزام لگا کر تشدد کے بعد جلا دیا گیا۔

تاہم اس واقعے کے بعد پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سیالکوٹ واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ناموسِ رسالت کی آڑ میں غیر ملکی افراد کو زندہ جلا دینے کا واقعہ انتہائی افسوناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محض الزام کی بنیاد پر قانون کو ہاتھ میں لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ اسلام میں تشدد اور شدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں، علماء کرام انتہا پسندی کو روکنے میں مثبت کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی کمپنی کے غیر ملکی مینجر پر توہین مذہب کا الزام لگا کر مشتعل افراد نے تشدد کر کے ہلاک دیا تھا۔ جس کے بعد اس شخص کی لاش کو آگ لگا دی گئی تھی۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.