روٹی بنانے والے شخص نے ایسا کیا کیا جو منگنی میں آئے مہمانوں کی حالت خراب ہو گئی؟

image

کھانے پر اگر کوئی تھوک دے توآپ بلکل بھی کھانا نہیں کھائیں گے مگر ایک اس طرح کا واقعہ حقیقت میں ایک شادی کی تقریب میں پیش آیا ہے جہاں روٹی پکانے والے شخص نے یہ کیا کہ روٹی کو تندور پر پکانے سے پہلے اس پر تھوکتا رہا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کا ہے جہاں ایک منگنی کی تقریب میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق اس روٹی پکانے والے کا نام نوشاد ہے اور اس کی اس گھٹیا حرکت کی ویڈیو شادی میں شریک ایک بچے نے بنائی اور اپنے گھر والوں کو دیکھا دی۔

بچے کے ویڈیو دیکھانے کے بعد اہل خانہ نے کیٹرنگ سروس اور اس روٹیاں پکانے والے شخص کیخلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت کر دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کیٹرنگ سروس کے سربراہ اور روٹی پکانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔

مزید یہ کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس شخص نے گندی حرکت کیوں کی؟ یہاں یہ بات بھی بتا دینا نہایت ضروری ہے کہ یہ حرکت اس نے صرف ایک روٹی پکاتے وقت نہیں کی بلکہ جتنی بھی روٹیاں بنائیں اس پر سب سے پہلے تھوکا۔

جب یہ حقیقت مہمانوں کے سامنے آئی تو انکے دل خراب ہوئے اور کچھ کی تو حالت بھی غیر ہو گئی۔

ظاہر ہے کہ ہو بھی کیوں نہ، جب ہمیں دیکھنے میں اتنا عجیب لگا رہا تو جس نے یہ روٹی کھائی ہوں اسے کیسا لگ سکتا ہے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.