پاکستانی فلمساز ثمر من اللہ نے بین الاقوامی اعزاز جیت لیا

image

پاکستانی فلمساز ثمر من اللہ خان نے اپنی مختصر فلم ’آؤٹ سوئنگ‘ کے لیے بین الاقوامی اعزاز جیت لیا۔

ثمر من اللہ نے یہ اعزاز نیدرلینڈز میں منعقدہ سیونتھ اسپورٹ فلم فیسٹیول روٹرڈیم میں جیتا۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کا اعلان ٹوئٹر پرکیا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ اسپورٹ فلم فیسٹیول روٹرڈیم کی بہترین فلمکی فاتح آؤٹ سوئنگ ہے‘۔ یہ اعزاز جیتنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب  سے ثمر من اللہ کو مبارکبادیں پیش کرنے کاسلسلہ جاری ہے اور ان کی کاوش کو بھی سراہا جارہا ہے۔

اسلام آباد کے مضافات میں بنائی جانے والی اس دستاویزی فلم میں اسکول میں زیرِ تعلیم لڑکیوں کو ثقافتی اصولوں سے ہٹ کر، سماجی توقعات کو چیلنج کرتے اور نئے تجربات کرتے دکھایا گیا ہے۔

فلم میں ایک کوچ کی لگن  دکھائی گئی ہے جو دلچسپی رکھنے والی نوجوان لڑکیوں کو کرکٹ سکھاتا ہے۔ ان لڑکیوں کا تعلق روایتی خاندانوں سے ہے جہاں سب سے چھوٹی 9 سال کی عمر میں، اسکول اور کرکٹ کی مدد سے اپنے خوف، پریشانی اور ذاتی لڑائیوں پر قابو پانا چاہتی ہے۔

کرکٹ کی اصطلاح میں،آؤٹ سوئنگ کا مطلب بولنگ کی لائنوں سے دور جانے والی چیز ہے۔ یہ وائیڈ بال کہلانےکے خطرات کے ساتھ آتی ہے لیکن یہ ٹیم کے لیے گیم چینجر بھی ہو سکتی ہے۔

اسی طرح، فلم میں کوچاپنی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والی مشکلات کے خلاف ڈٹ جاتا ہے اور لڑکیاں اناصولوں اور روایات سے دور نظر آتی ہیں جن کی خواتین سے توقع کی جاتی ہے۔

ثمر من اللہ نے اس سے قبل سوارہ-آ ڈبل اوور ٹربلڈ واٹرز نامی دستاویزی فلم بنائی تھی جس میں لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی طرز عمل پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

خیال رہے کہ سوارہ کیرسم، جبری شادی کے زمرے میں آتی ہے جس میں دو خاندانوں کی صلح کی خاطر جرگہ یا پنچائیتکے ذریعے لڑکیوں کی شادی دشمن خاندان میں کردی جاتی ہے۔

ثمر من اللہ کی اس دستاویزی فلم میں اجاگر کیے جانے والے حساس اور اہم موضوع پراسے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.