بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کو ہفتے کی رات کو سانپ نے ڈس لیا۔
اطلاعات کے مطابق سلمان خان 27 دسمبر کو اپنی سالگرہ سے دو دن پہلے اپنے فارم ہاؤس میں دوستوں کے ہمراہ موجود تھے جہاں انھیں اچانک کسی چیز کے کاٹنے کا احساس ہوا۔ تھوڑی دیر میں ہی ان کے دوست نے سانپ کو سلمان خان کے قریب سے گزرتے دیکھا جس کے بعد انھیں فوراً اسپتال پہنچا دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کاٹنے والا سانپ زہریلا نہیں تھا اس لئے اداکار کو کسی بڑے نقصان کا اندیشہ نہیں البتہ اس وقت انھیں آرام کی ضرورت ہے۔