پاکستانیوں نے انگریز کو بھی نہ چھوڑا اور گٹکا کھلا دیا، پھر کیا ہوا؟ دلچسپ ویڈیو

image

کراچی میں کچھ نا ممکن نہیں۔ یہ کراچی والے ہیں جو انگریز کو بھی نہیں چھوڑتے اور اسے بھی گٹکا کھلا دیتے ہیں۔ ایک انتہائی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

جس میں ایک انگریز وی لاگر کراچی میں گھوم رہا ہوتا ہے تو اسے کچھ لوگ ملتے ہیں تو ان سے بات چیت کرنے کیلئے رک جاتا ہے۔

اور کہتا ہے کہ آپکا نام کیا ہے جس پر وہاں کھرے تمام لوگ اسے اپنا نام بتا دیتے ہیں سوائے ایک شخص کے کیونکہ اس کے منہ میں گٹکا ہوتا ہے اور وہ اسے فوراََ تھوک کر کہتا ہے کہ جی ہاں اب سوال کیجئے، جس پر وہ لاگر حیرت سے پوچھتا ہے کہ سب سے پہلے اپ یہ بتائیں کہ یہ ہے کیا جو آپ کھا رہے ہو۔

اور مجھے بھی کھلاؤ میں بھی تو دیکھوں یہ کھانے میں کیسا ہوتا ہے جس پر ان 3، 4 بندوں میں سے ایک شخص اسے گٹکا دے دیتا ہے اور گورا بڑے شوق سے کھا لیتا ہے جیسے کہ یہ کوئی بڑی جسم کو طاقت دینے والی چیز ہو۔

پھر ان لوگوں کو وہاں سے انگریزی میں "شکریہ" بول کر نکل جاتا ہے لیکن جوں ہی اس کا اثر تھوڑی دیر میں اسے محسوس ہونے لگتا ہے تو اس کے چہرے کے تاثرات بدلنے لگتے ہیں۔

مزید یہ کہ اب انگریز ویڈیو کے دوران ہی کہتا ہے کہ مجھے پتا نہیں انہوں نے کیا کھلا دیا ہے مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے، میرا سارا منہ کڑوا ہو گیا۔

یہی نہیں بلکہ انگریزی زبان میں گالی دے کر بولتا ہے، پتا نہیں بغیرت لوگوں نے مجھے کیا کھلا دیا ہے۔ جب اسکی حالت غیر ہو جاتی ہے تو یہ ایک گنے کے جوس کی دوکان دیکھ کر اس کے پاس رک جاتا ہے۔

اور گزارش کرتا ہے کہ مجھے سادہ پانی دیا جائے جس سے یہ کلی کرتا ہے، پھر گنے کا جوس پیتا ہے تب جا کر کہیں اسے سکون محسوس ہوتا ہے۔ اس موقعے پر اس نے پینٹ شرٹ اور سندھی ٹوپی پہن رکھی تھی۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر 4 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں، 10 ہزار لوگ اسے پسند کر چکے ہیں جبکہ 4 ہزار لوگ اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.