انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے آرٹس اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے آرٹس پرائیویٹ اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کامرس پرائیویٹ گروپ میں 2ہزار 115امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ ایک ہزار 968امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ان امتحانات میں 1869امیدوار تمام 7پرچوں، 68امیدوار 6پرچوں، 20امیدوار پانچ پرچوں جبکہ 11امیدوار چار پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 3ہزار 535امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 3ہزار 276امیدوار وں نے امتحانات میں شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان امتحانات میں 3085امیدوار تمام 6پرچوں میں، 160امیدوار 5پرچوں میں اور 31امیدوار 4پرچوں میں کامیاب ہوئے۔

نتائج دیکھنے کے لیے 'ہماری ویب' کے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.