پشاور میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد قتل، شوہر گرفتار

image

پشاور کے علاقے داؤد زئی ٹاپو کورونہ میں غیرت کے نام پر قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے اپنی بیوی اور ایک مرد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شہزاد نے اپنی بیوی اور غیر مرد کو گھر میں قابلِ اعتراض حالت میں دیکھا، جس پر اس نے طیش میں آ کر دونوں پر فائرنگ کر دی، نتیجتاً خاتون اور مرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

داؤدزئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں ملزم کی بیوی اور اس کا آشنا شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے آلہ قتل اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US