وزیر توانائی سندھ کا وفاق سے شدید احتجاج، وفاقی وزیر توانائی کو خط لکھ دیا

image

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط لکھ دیا ہے۔

وزیر تواناٸی سندھ امتیاز شیخ نے خط میں لکھا ہے کہ وفاق کے پاس صلاحیت نہیں تو سوٸی سدرن گیس کمپنی ہمارے حوالے کریں ، حماد اظہر صاحب ہم گیس کی پیداوار اور درست تقسیم کرکے دکھا سکتے ہیں۔

خط میں لکھا ہے کہ آٸین کا آرٹیکل 158، ٹو تھرڈ پیداوار پر استعمال کا پہلا حق دیتا ہے ، صوبے کو گیس پیدا کرنے کے باوجود حق سے محروم کیا جارہا ہے ، گزشتہ تین سالوں سے تسلسل کے ساتھ سندھ کی گیس پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔

امتیاز شیخ نے خط میں لکھا ہے کہ نومبر کے مہینے سے سندھ میں گیس کی بندش اور لو پریشر کے نتیجے تجارتی حب کراچی کے مکین مشکلات کا شکار ہیں ، کراچی کے شہری ملازمتوں پر اور بچے بھوکے اسکول جانے پر مجبور ہوگٸے ہیں۔

وزیر تواناٸی سندھ نے خط میں لکھا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری لکڑی، کوٸلے، اور سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور اور انکی جانوں کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں ، دو ماہ سے سندھ کا سی این جی سیکٹر بند ہے اور لاکھوں دہاڑی دار مزدور بیروزگار ہوگٸے ہیں۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ سی این جی بندش سے کراچی میں رکشہ، ٹیکسی اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوکر رہ گٸے ہیں ، سندھ کا صنعتی پہیہ جام، مزدور بیروزگار، برآمدی کارخانے آرڈرز پورے کرنے میں ناکام اور ملک بیرونی آمدن سے محروم ہوچکا ہے۔

خط میں لکھا ہے کہ سندھ کی گیس ضرورت 750 اور فراہمی 560 ایم ایم سی ایف ڈی دی جارہی ہے ، آئین پاکستان گیس پیدا کرنے والے صوبے کو استعمال کا ترجیحی حق دیتا ہے ، سندھ کے ساتھ آرٹیکل 158 کے مطابق شدید زیادتی کی جارہی ہے۔

امتیاز شیخ نے خط میں لکھا ہے کہ گیس بحران نے صوبے کی گھریلو، تجارتی اور صنعتی زندگی اجیرن کردی اور معاشی سرگرمیوں کو محدود کردیا ہے ، اپنے جاٸز حق سے محرومی پر شدید احتجاج کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں اپنا جاٸز حق فراہم کیا جاٸے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.