قیمتی سامان لے اڑے ۔۔ چوری کی انوکھی واردات، آن لائن منگوائے گئے سامان راستے سے ہی غائب چور اپنے پیچھے کیا چھوڑ گئے؟

image

چور ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے۔ محاورے میں اگر چہ تھوڑی ہیر پھیر ہے لیکن خبر پڑھ کر آپ بھی ہمارے محاورے کی تائید کریں گے۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں چوری کی ایسی واردات سامنے آئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب چور اچکے بھی جدت اختیار کرچکے ہیں۔

ٹرین کے ڈبے سے قیمتی مال چرایا باقی نیچے پھینک دیا

ہوا کچھ یوں کہ چوروں نے آن لائن شاپنگ کے لئے منگوایا گیا سامان ٹرین میں ہی لوٹ لیا اور صرف لوٹا ہی نہیں بلکہ صرف وہ چیزیں اٹھائیں جو مہنگے داموں فروخت ہوسکتی ہیں باقی سستی چیزوں کو انھوں نے ریل کی پٹری پر پھینک دیا۔

[img]

چوروں کی اس چالاکی کو دیکھتے ہوئے اب پولیس اور عوام کو تحفظ دینے والے اداروں کو بھی چاہئیے کہ مختلف لائحہ عمل تیار کرکے لوگوں کی جان اور مال کو ہر طرح محفوظ رکھنے کی حکمت عملی اپنائیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.