جیت کے جشن کے دوران آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کے لیے شراب کی بوتل بند کرودی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ’عثمان ایک مسلمان ہیں اور انہیں شیمپین ایک دوسرے پر اڑانا پسند نہیں۔ میں نے بس یقنی بنایا کہ عثمان وہاں آجائیں اور شیمپین نہ اڑائی جائے‘۔یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے ایشز سیریز اپنے نام کرلیواضح رہے کہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 4 صفر سے شکست دی ہے جو یقینی طور پیٹ کمنز کے بحیثیت کپتان کیریئر کے لیے بہترین لمحہ ہوگا لیکن پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کو جیت کے جشن پر فوقیت دی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم سیریز جیتنے کے بعد ٹرافی تھامے جشن منانے کے لیے موجود ہے لیکن عثمان خواجہ موجود نہیں۔Pat Cummins realises Usman Khawaja had to step aside because of the alcohol spraying celebrations, asks his other teammates to put the drinks away and calls Khawaja back over to the centre of the victory photo to celebrate. This was nice ❤pic.twitter.com/zykZ4bWa9Y
— Aatif Nawaz (@AatifNawaz) January 16, 2022
اس موقع پر ایک کھلاڑی شیمپین کی بوتل بھی ساتھ لے آیا لیکن عثمان خواجہ کو اپنے درمیان موجود نہ پا کر پیٹ کمنز نے ساتھی کھلاڑی کو شراب اڑانے سے منع کیا جس کے بعد کھلاڑی نے اس بوتل کو ہٹادیا۔بعد ازاں پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کو ٹیم کے ساتھ جشن منانے اور تصویر بنانے کے لیے بلوایا جس کے بعد عثمان خواجہ نے بھی اپنے ٹیم کے ہمراہ تصاویر بنوائی اور جشن منایا۔یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیںپیٹ کمنز کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب سراہا اور انہیں بہترین کپتان قرار دیتے ہوئے ایک اچھا لیڈر قرار دیا ہے جبکہ اس ویڈیو پر سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔عمر گل کا کہنا تھا کہ ’ایک اچھا لیڈر ہمیشہ پوری ٹیم کا خیال رکھتا ہے اور ہر کسی کی عزت کرتا ہے‘، انہوں نے دکھادیا کہ وہ ایک اچھے لیڈر ہیں۔Good leader always looks after the team as a whole and respects everyone equally and @patcummins30 has shown to be that leader. Enjoy the win @CricketAus
— Umar Gul (@mdk_gul) January 16, 2022
Square Adsence 300X250