سسرال ہوتو ایسا ۔۔ سسرالیوں نے ہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے دعوت کر ڈالی

image
بھارت میں سسرالیوں نے اپنے ہونے والے داماد کی 365 کھانوں سے خاطر تواضع کرکے ایک نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔ اس فیملی کی تصاویر بھارتی میڈیا میں خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے سنکرنتی نامی مذہبی تہوار میں اپنے ہونے والے داماد کو 365 کھانے کھلائے۔
اس تہوار میں یہ رسم ہے کہ لڑکی والے لڑکے کو مختلف قسم کے کھانے کھلاتے ہیں۔ لہٰذا لڑکے کی ساس نے 30 طرح کے مختلف سالن، سادے چاول، بریانی اور 100 مختلف قسم کے کھانے اور مٹھائیں پیش کیں۔ 15 آئس کریمز، پیسٹریز، کیک، ٹھنڈے گرم مشروبات اور پھل بھی شامل تھے۔

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.