ٹھٹھرتی ٹھنڈ سے بچنے کیلئے بلیوں نے مہنگی سیٹلائٹ ڈش پر قبضہ کرلیا

image
اسٹار لنک سیٹلائٹ ڈش کے صارفین ہوجائیں ہوشیار کیوں کہ ٹھٹھرتی ٹھنڈ سے بچنے کے لئے بلیاں اس پر قبضہ کرنے کا سوچ سکتی ہیں۔

اسٹار لنک سیٹلائٹ ڈشز میں سرد برفیلے موسم میں خود کو گرم کرنے کی ایک مفید خصوصیت ہوتی ہے جب کہ یہ جدید ہونے کے ساتھ بہت مہنگی بھی ہے۔

جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ بلیوں کو بھی خود کو گرم رکھنے کے لئے اس جیسی گرم جگہیں ہی پسند ہوتی ہیں، بلیوں کو اس سیٹلائٹ نے خود کی طرف راغب کیا جس پر بلیوں نے اسے اپنا گھر بنا لیا اور بلا خوف و خطر اس میں مزے سے رہنے لگیں۔

Starlink works great until the cats find out that the dish gives off a little heat on cold days. pic.twitter.com/uyH3Kbqrie

— Aaron Taylor (@Tippen22) December 31, 2021

تاہم بلیوں کے سیٹلائٹ کو قبضے میں لینے کے بعد اس استعمال کرنے والے صارف کو کچھ مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ بلیوں کی وجہ سے سنگل میں کچھ مسئلہ اسے پیش آرہا ہے۔

ٹویٹر پر اسٹار لنک کے صارف آرون ٹیلر کی طرف سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اس نے لکھا کہ اسٹار لنک اس وقت تک بہت اچھا کام کرتا ہے جب تک کہ بلیوں کو یہ پتہ نہ چل جائے کہ ڈش ٹھنڈے موسم میں تھوڑی گرمی دیتی ہے۔

ٹیلر کی پوسٹ کو صارفین کی جانب سے 192,000 مرتبہ پسند کیا گیا اور 26,000 بار ریٹویٹ کیا گیا، ساتھ ہی اس پر دلچسپ کمنٹس نے بھی سب کو ہنس نے پر مجبور کردیا۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.