پاکستانی فاسٹ بالر محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوگیا

image

لاہور میں پاکستانی فاسٹ بالر محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  محمد حسنین نے لمز یونیورسٹی میں بائیو میکنک باؤلنگ ایکشن لیب میں ٹیسٹ دیا۔

محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ 14 روز میں آئے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں محمد حسنین کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا۔

کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں 155 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیندکرنے والے 21 سالہ محمد حسنین  نے رواں برس بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کیا تھا۔

حسنین نے  سڈنی تھنڈرز کی جانب سے پانچ میچز کھیلے اور سات وکٹیں حاصل کیں،وہ بگ بیش لیگ کی تاریخ میں تین وکٹ میڈن ڈیبیو اوور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.