پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر

image

سارہ گل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

شہر قائد سے تعلق رکھنے والی سارہ گل نے جامعہ کراچی سے الحاق شدہ ادارے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (جے ایم ڈی سی ) سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔

ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی سارہ گل کے لیے مبارک باد کا تانتا بندھ گیا ہے۔

سارہ کا اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر میں یہ کرسکتی ہوں تو باقی خواجہ سرا بھی یہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے کا بہتر فرد بننا چاہیے، ہمت اور کوشش سے ہر مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر سارہ کا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں مشکلات تو آتی رہتی ہیں، میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین نے ڈاکٹر بننے کے بعد اب انہیں قبول کیا ہے۔

دیگر خواجہ سراوں کے والدین سے اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے دباؤمیں آکر اپنے بچوں کو گھروں سے مت نکالیں، یہ ابھی شروعات ہے آگے جا کر انشااللہ بہتری آئے گی۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.