ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع

image

گزشتہ روز دھند نے ڈھیرے جمائے تو آج اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے، پشین، لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب اوربارکھان میں بھی بارش متوقع ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق کو ہلو، نوکنڈی، دالبندین، سبی، قلات، کوئٹہ اور زیارت میں برفباری کا امکان جبکہ لاہو، راولپنڈی، اٹک، چکوال، مری، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

خوشاب ،میانوالی، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش اور مری ، گلیات اور گردونواح میں برفباری کا امکان موجود ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور موہنجو داڑومیں شدید دھند کا امکان ہے، چترال، دیر،کالام، مانسہرہ، مالاکنڈ، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی بارش متوقع ہے۔

با جوڑ، بنوں، ڈی آئی خان، و زیرستان، خیبر، شا نگلہ، ہری پور اورصوابی میں بارش، اور مردان، نو شہرہ، پشا ور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ، وزیر ستان اورکرم میں بارش اور برفباری کا امکان موجود ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.