اومیکرون کے باعث نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیزیز منسوخ

image

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین وائٹ بال سیریز کورونا کے لئے قرنطینہ شرائط پوری نہ ہونے پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی گورنمنٹ کے ترجمان کے مطابق مسافروں کے لئے 10 دن کا قرنطینہ لازمی ہے جو کورونا کے نئے ویرئینٹ اومیکرون کے باعث نافذ کیا گیا ہے۔

دونوں ملکوں کے مابین تین ایک روزہ میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ ہونا تھا جس کا آغاز رواں ماہ کی 30 تاریخ کو ہونا تھا۔

آسٹریلیا  کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے نے سیریز کی منسوخی پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نک ہوکلے نے کہا کہ یہ تیسرا موقع ہے جب نیوزی لینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز منسوخ ہوئی ہے ، اس کا مطلب ہے کہ اس سیزن میں اب کوئی ون ڈے میچز نہیں کھیلیں جائیں گے۔

آسٹریلین کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ آسٹریلین کرکٹ کی 44 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب آسڑیلیا میں ہوم سمر کی کرکٹ نہیں ہو گی۔

آسٹریلیا فروری میں سری لنکا کی میزبانی کرے گا جس میں سری لنکا کے ساتھ 11 فروری سے چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلیا نے 17 تا 20 مارچ تک نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ 3 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں حصہ لے گی۔

نیوزی لینڈ کی حکومت نے قرنطینہ کی پابندیوں کو ہٹانے کی قیاس آرائیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال پابندی اٹھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.