خلائی سفر انسانوں میں خون کی کمی پیدا کرسکتا ہے

image

خلائی سفر انسانوں میں خون کی کمی پیدا کرسکتا ہے، کینیڈین اسپیس ایجنسی نے تحقیق جاری کردی۔

ریسرچ کے مطابق جیسے ہی لوگ خلا میں پہنچتے ہیں تو خون کے خلیات تباہ ہونے کا عمل ان کے بننے سے زیادہ تیز ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں 14 خلابازوں کو شامل کیا گیا جو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے زمین پر واپس آئے تھے، مگر واپسی کے ایک سال بعد بھی ان میں خون کی کمی دیکھی گئی.

یہ بھی پڑھیں: 

ماہرین کے مطابق انسانی جسم ہر سیکنڈ میں 20 لاکھ خون کے سرخ خلیات کو تباہ اور ان کی نقل بناتا ہے مگر خلا میں 30 لاکھ خلیات فی سیکنڈ ختم ہوتے ہیں، حتی کہ ورزش اور غذا سے خلائی سفر کے اس اثر کی روک تھام ممکن نہیں ہے۔

تحقیق میں مسائل کا حل نہیں بتایا گیا، صرف آگاہی دی گئی ہے کہ ڈاکٹروں کو خون کی کمی سے متعلق مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے

 


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.