نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹکا کے گاؤں اراسینا کیرے میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے حملہ کرکے پانچ دلت نوجوانوں کو زخمی کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا میں اونچے درجے کے ہندوؤں کے خلاف دلت نوجوانوں نے میسور کی جیا پورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا اردو پر ایک اور واررپورٹ کے مطابق دلت نوجوانوں کا اپنی شکایت میں کہنا تھا کہ انہیں گاؤں میں اونچی ذات کے ہندوؤں کے علاقے میں داخل ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب مقامی لوگوں نے پولیس کا بتایا کہ دلت نوجوان پانی پوری کھانے کے لیے گاؤں میں اونچی ذات کے ہندوؤں کے علاقے میں گئے تھے جس پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ایک بار پھر مسلم خواتین کی توہینرپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 13 جنوری کو پیش آیا جبکہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے دلت نوجوانوں کو میسور کے علاقے میں کے آر اسپتال لے جایا گیا تھا۔اس واقعے پر پولیس کا بیان بھی سامنے آیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ہونے کی بنیاد پر 4 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ Square Adsence 300X250