خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلےکاشیڈول جاری

image

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 17 اضلاع کےلیے پولنگ شیڈول جاری کردی۔

اعلامیہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں صوبے کے 18 اضلاع میں پولنگ 27مارچ کو ہوگی، کاغذات نامزدگی7سے  11فروری تک جمع کروائے جاسکیں گے جبکہ نتائج کا اعلان یکم اپریل کو کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کےخلاف اپیلیں 17 سے 19فروری تک دائرہوں گی، اپیلوں پر فیصلہ 22 فروری تک کیا جائےگا،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی اور  نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو ہی لگائی جائےگی۔

نامزد امیدواروں کو انتخابی نشانات 28 فروری کو الاٹ ہوں گے، کامیاب امیدواروں کا حتمی اعلان یکم اپریل کو کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ 19 دسمبر کو پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.