PIC  اسپتال کا بڑا کارنامہ؛ سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنےکاکامیاب آپریشن

image
خیبرپختون خوا کے امراضِ قلب کے سرکاری اسپتال پشاورانسٹییوٹ آف کارڈیالوجی میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے سینہ چاک کیے بغیر دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن کرلیا۔

خیبرپختون خوا کے امراضِ قلب کے سرکاری اسپتال پشاورانسٹییوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

پی آئی سی کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بغیر سینہ چاک کیے دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب آپریشن کرلیا۔

پی آئی سی میں 60 سالہ مریض کا بغیر کوئی کٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا۔

ترجمان پشاورانسٹییوٹ آف کارڈیالوجی کے مطابق خیبرپختون خوا میں ایسا کامیاب آپریشن پہلی بار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن نہ کرانے کی صورت میں مریض کی جان کو خطرہ تھا تاہم  آپریشن کے بعد مریض صحت یاب ہے اور اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے 16 دسمبر 2020 کو وزیراعظم عمران خان نے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کیا تھا۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.