ضلع وسطی میں 106 کیسز، کراچی کے کون سے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا؟

image

کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانا شروع کر دیا۔

ایک بار پھر کراچی میں کرونا کا وار تیز ہو گیا ہے، کرونا کی نئی قسم اور نئی لہر نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کراچی کے ضلع وسطی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد، گلبرگ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس کا نفاذ آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا ہے اسمارٹ لاک ڈاؤن کرونا سے متاثرہ علاقوں میں 5 فروری تک رہے گا۔ جبکہ اس دوران ماسک پہننے پر لازمی ہوگا، بلاوجہ نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، البتہ ضروری اشیاء، میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔ ڈبل سواری، اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے ضلع وسطی میں 106 لوگوں میں کرونا کی نئی قسم اومکرون کے کیسز سامنے آئے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.