گاندھی کے قاتل کی تعریف میں بنی فلم پر پابندی کا مطالبہ

image
آل انڈیا سنیما ورکرز ایسوسی ایشن (AICWA) نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مختصر فلم “Why I Killed Gandhi” (میں نے گاندھی کو کیوں مارا) پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تنظیم نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھ کر اس فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ اس میں مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کی تعریف کی گئی ہے۔

اس سے قبل این سی پی کے رکن اور اداکار امول کولہے کو “وائی آئی کلڈ گاندھی” میں ناتھورام گوڈسے کا کردار ادا کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اے آئی سی ڈبلیو اے نے مودی کو خط لکھ کر گاندھی کو فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے، “آل انڈین سینیما ورکرز ایسوسی ایشن فلم Why I Killed Gandhi پر مکمل پابندی کا مطالبہ کرتی ہے، جو 30 جنوری 2022 کو بھارت میں OTT پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی ہے۔ کیونکہ اس فلم گاندھی کے غدار اور قاتل ناتھورام گوڈسے کی تعریف کی گئی ہے۔”

خط میں کہا گیا کہ، “گاندھی جی وہ ہیں جن کی پوری ہندوستان اور دنیا تعریف کرتی ہے، گاندھی جی کا نظریہ ہر ہندوستانی کے لیے محبت اور قربانی کی علامت ہے۔”

ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ “ناتھورام گوڈسے کسی عزت کے مستحق نہیں ہیں، اگر یہ فلم ریلیز ہوتی ہے تو پورا ملک ‘حیرانی اور صدمے’ سے دوچار ہوگا۔”

تنظیم نے مزید لکھا کہ، “ناتھورام گوڈسے (گاندھی کا غدار اور قاتل) اس ملک میں کسی کے لیے ایک انچ بھی عزت کا مستحق نہیں ہے، وہ اداکار جس نے ناتھورام گوڈسے کا کردار ادا کیا ہے لوک سبھا میں موجودہ رکن پارلیمنٹ ہے اور ہندوستانی آئین کے حلف کے تحت ہے، اگر یہ فلم ریلیز ہوتی ہے تو 30 جنوری 1948 کو ہونے والے گھناؤنے جرم کی نمائش سے پوری قوم شرمندہ ہو گی۔”

خط میں مزید لکھا گیا کہ “پوری قوم اور تمام لوگوں کی طرف سے۔ ہم فلم ایسوسی ایشنز مطالبہ کر رہے ہیں کہ ‘Why I Killed Gandhi’ کو OTT پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے پر پابندی لگائی جائے۔”

प्रधानमंत्री श्री नरेंद्र मोदी जी से ऑल इंदीयन सीने वर्करस असोसीएशन ( AICWA ) ने माँग की “ Why I Killed Gandhi “ मूवी पर प्रतिबंध लगाया जाए #WhyIKilledGandhi #AICWA @narendramodi @PMOIndia @ANI @aajtak @ABPNews @timesofindia @the_hindu @ianuragthakur @BBCHindi @Outlookindia pic.twitter.com/Kbj111uXdk

— AICWA (@AICWAOfficial) January 22, 2022

این سی پی لوک سبھا ایم پی اور اداکار امول کولہے کو مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کا کردار ادا کرنے پر ان کی پارٹی والوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔

یہ فلم 2017 میں بنائی گئی تھی، جو لائم لائٹ OTT پر 30 جنوری کو مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.