کورونا نے ہمارے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا، بھارتی اداکار مودی سرکار پر برس پڑے

image

لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی نے کورونا وبا کے دوران کاروبار متاثر ہونے پر مودی سرکار کو کھری کھری سنادی۔

ایک انٹریو میں بھارت کے نامور اداکر متھن چکرورتی نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن سے ہماری زندگی بری طرح متاثر ہوئی اور گزشتہ دو سال میں صرف میں نہیں تقریباً ہر کوئی کسی نہ کسی طرح سے متاثر ہوا ہے۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ میرا ہوٹل کا کاروبار ہے لیکن اس کے باوجود میری فیملی کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ اس عالمی وبا کے دوران حکومت کی جانب سے اقدامات نہ ہونے کے باعث میرے ہوٹل میں چائے کا ایک کپ بھی فروخت نہیں ہوسکا۔

متھن چکرورتی نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس وبا سے سیاحت کے شعبے کو بھی شدید نقصان پہنچا اور اس سے وابستہ افراد کا کاروبار بھی ٹھپ ہوگیا لیکن حکومت کی جانب سے ان کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے تو یہ سب سوچ کر بھی خوف آتا ہے کہ اس دوران روزانہ کمانے والے یعنی دیہاڑی داڑ طبقے پر کیا گزری ہوگی اور انہوں نے اپنا گزارا کیسے کیا ہوگا جب کہ کورونا وبا میں بہت سے پرائیوٹ جام کرنے والوں کو بھی اپنے نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا۔

واضح رہے 71 سالہ اداکار نے لمبے عرصے کے بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کی ہے اور وہ ٹینلٹ شو ’ہنرباز‘ پر بطور جج دکھائی دیں گے جس میں ان کے ہمراہ ہدایت کار کرن جوہر اور ادکارہ پرینتی جوپڑا ججز کے فرائض انجام دیں گے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.