پھلوں کا بادشاہ سردیوں میں پاکستان میں کہاں دستیاب ہوتا ہے، یہ آم کیوں سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات فراہم کی جاتی ہیں، کچھ معلومات اس حد تک منفرد ہوتی ہیں جو کہ پہلے نہیں سنی ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایسی ہی خبر کے بارے میں بتائیں گے۔

پاکستان کے صوبے پنجاب میں ایک باغبان ایسا بھی ہے جو کہ سردی کے موسم میں آم کی فصل لگاتا ہے، اور سردیوں کے موسم میں آم کے مزے لے رہا ہوتا ہے۔

پنجاب کے ضلع لودھراں کے زمیندار نے اپنا برسوں کا خواب پورا کر دیا ہے یعنی سردیوں میں آم کھانے کا خواب۔

سید جعفر گیلانی نامی زمیندار نے اپنے باغ میں 10 سے 12 ایسے درخت لگائے ہیں جو کہ سردیوں میں بھی آم دیتے ہیں۔ سردیوں کے یہ آم جنوری میں پک کر تیار ہوتے ہیں۔ عام طور پر آموں کے نام کچھ مختلف ہوتے ہیں جیسے کہ چونسا، لنگڑا اور دیگر نام لیکن اس آم کا نام بھی نرالا ہے، بارہ ماسی کے نام سے مشہور یہ آم لودھراں میں سب کی توجہ حاصل کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

سید جعفر کہتے ہیں اس آم کا ذائقہ اور رنگت بھی عام آموں جیسا ہی ہے، یہ ایسی قسم ہے جو میں پاکستان میں اپنے دوستوں میں تقسیم کرتا ہوں۔

یہ پھل سید جعفر کے والد کی پندرہ برس کی محنت کا نتیجہ ہے، یہ پودے تیار کیے گئے تھے جو کہ اب بڑھتے جا رہے ہیں۔ ان کا یہ انٹرویو بی بی سی کی جانب سے لیا گیا تھا۔ اگرچہ یہ آم سندھ میں بھی پایا جاتا ہے مگر فالحال اس آم کو مارکیٹ میں بیچنے کا امکان کم ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.