سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں جانوروں سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی بطخ کے بارے میں بتائیں گے جس نے تین شیر کی ناک میں دم کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں تین شیر ایک بطخ کے پیچھے پڑے ہیں، یوں اس طرح بطخ کی توجہ حاصل کرتے شیروں کو خوب توجہ مل رہی ہے۔
ایسا معلوم ہو رہا ہے جیسے کہ رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی ہو، کیونکہ ایک بطخ اور تین شیر ایسا ہی معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے رضیہ بطخ اور شیر غنڈے ہوں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر جیسے ہی بطخ کو پکڑنے کے لیے بڑھتے بطخ فورا پانی کے اندر چلی جاتی، دراصل یہ پانی کا چھوٹا سا تالاب شیروں کے لیے بنایا گیا تھا جہاں شیر آ کر اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔
لیکن جب بطخ کو اس تالاب میں پایا تو پیاس کے ساتھ ساتھ پیٹ پوجا کا بھی خیال آ ہی گیا۔ اور ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین تین شیر اس ایک بطخ کے پیچھے پڑ گئے۔
لیکن صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب ایک اکیلی بطخ تین شیر کو تگڑی کا ناچ نچا رہی تھی۔ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بطخ شیروں کو اپنے پیچھے بھگا رہی ہے اور پھر پریشان بھی کر رہی ہے۔
جانور اکثر اسی طرح کی حرکتیں کر کے سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔