پاکستان کی برآمدات میں 300 ملین ڈالرز کا اضافہ

image

کراچی (پ۔ر) سروس لانگ مارچ ٹائرز (پرائیویٹ ) لمیٹڈنے 28 مارچ ،2022 کو چین کی چاؤ یانگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان کے سروس گروپ کے اشتراک سے پاکستان کے پہلے آل سٹیل ریڈئیل ٹرک؍بس ٹائر پلانٹ کا افتتاح کیا۔

ترجمان کے مطابق ، SLMنوری آباد انڈسٹریل ا سٹیٹ( سندھ) میں 50 ایکڑ پر واقع پاکستان کے پہلے سول انٹرپرائز (SEZ) کا افتتاح جناب صدر مملکت ،ڈاکٹر عارف علوی نے کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ملک میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔

پاکستان اور چین کے صف اول کے صنعت کاروں کے باہمی اشتراک سے شروع کیا جانے والا 300 ملین ڈالر کا یہ پراجیکٹ، SLM برانڈ کے نام سے ٹائرز تیار کرے گا۔ SLMٹائرز اعلیٰ معیار کے حامل ہیں جو دنیا کے بہترین ٹائر برانڈز کا مقابلہ کرے گا۔ اس موقع پر سروس لانگ مارچ کے سی ای او ،جناب عمر سعید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ،"یہ دن سروس گروپ اور ہماری فیملی کے لیے باعث فخر اور ایک بڑادن ہے ۔ہم پاکستان کوعالمی سطح پر انتہائی اہم صنعتوں میں شمارہونے والی اس انڈسٹری میں خود مختار بنائیں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ ہم پاکستان کو عالمی طور پر تیار کی جانے والے اشیاء کی برآمدات کے منظر نامے پرنمایاں مقام حاصل کرنے میں کردار ادا کریں گے ۔

پاکستان میں ٹائرزاور فٹ وئیرز کا سب سے بڑا برآمد کنندہ سروس گروپ،اس نئے پراجیکٹ کے ان تینوں مراحل کی تکمیل پر پاکستان کی معیشت کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کی ٹائر کی برآمدات میں سالانہ 300 ملین ڈالر تک کا اضافہ کریگا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.