اچانک آسمان سے پراسرار دھاتی گیندیں آگریں۔۔ ایسا واقعہ جس سے شہری پریشان ہوگئے

image

اکثر ہماری زمین پر خلا سے کچھ ایسی چیزیں گرنے کے واقعات پیش آتے ہیں جو سائنس کے لئے تو دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں لیکن عام شہری ان چیزوں سے پریشان ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا بھارت کی ریاست گجرات کے علاقے بھالج، کھمبھولاج اور رام پورہ کے رہائشیوں کے ساتھ جن کے گھروں کے پاس اچانک دھاتی گیندیں برسنے لگیں۔

شہری گیندوں کے گرنے کی زوردار آواز سے گھبرا اٹھے اور عجیب و غریب دکھنے والی سلور گیندوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔ علاقے کے لوگوں نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد پولیس نے گیندوں کو ٹیسٹ کے لئے لیب بھیجا۔

5 کلو وزنی دھاتی گیند

بھارتی میڈیا کے مطابق سب سے بڑی گیند کا وزن 5 کلو یے اور تین مختلف علاقوں میں ایک ہی وقت میں ایک جیسی گیندیں گری ہیں البتہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہارورڈ سمتھسونین سنٹر فار ایسٹرو فزکس کے ماہر فلکیات جوناتھن میک ڈویل کے مطابق یہ کسی راکٹ کا ملبہ ہوسکتا ہے البتہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں کہ یہ دھاتی گیندیں راکٹ کے ملبے کے ہیں یا نہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.