اسلام قبول کرنے کے فیصلے سے بہت خوش ہوں اور زندگی میں اب سکون ہے، بھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد کیا نام رکھا؟

image

دنیا بھر میں روزانہ کی بنیاد پر لوگ دوسرے مذہب سے دینِ اسلام میں داخل ہوتے ہیں کیونکہ وہ اس میں سکون محسوس کرتے ہیں جو اللہ کی طرف سے ان کے لیے خاص تحفہ ہے۔

بہت سے اداکار بھی ایسے دیکھے گئے ہیں جنہوں نے مختلف مذاہب کو چھوڑ کر اسلام قبول کیا۔ انہی میں ایک بھارتی اداکارہ دپیکا ککڑ بھی ہیں جو سال 2018 میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں۔

انہوں نے اس مرتبہ اپنا تجربہ شئیر کیا اور بتایا کہ اس مذہب میں کتنا سکون موجود ہے۔ حال ہی میں دپیکا ککڑ نے انٹرویو دیا اور بتایا کہ مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے، میری زندگی کا کچھ حصہ نجی ہے تاہم میں کسی کی بھی دخل اندازی بالکل پسند نہیں کرتی۔

دپیکا ککڑ جن کا مسلم نام اب فائزہ ہے انہوں نے کہا کہ اسلام قبول کرنے کا مکمل فیصلہ میرا تھا جس میں میرے گھر والوں نے میرا ساتھ دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کسی کو تکلیف پہنچانے کے لیے نہیں کیا اور میں اس فیصلے سے بہت خوش ہوں۔

2018 میں اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ یہ مذہب اپنا کر میں بہت خوش اور ممطئن ہوں، شادی کے بعد سے زندگی بہت تبدیل ہوئی اور مجھے ذہنی سکون کے ساتھ خوشیاں نصیب ہوئیں، چونکہ میری ازدواجی زندگی کو طویل عرصے چلنا ہے اسی باعث اسلامی تعلیمات کو پڑھ کر انہیں سمجھا اور پھر اسلام قبول کرلیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.