پاکستان کا مائیکل جیکسن 6 سالہ سبحان کا بریک ڈانس دنیا بھر میں مشہور ہو گیا

image

ٹیچر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی، پاکستان کا ننھا سبحان سہیل دیکھتے ہی دیکھتے اسٹار بن گیا

کوئٹہ: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے 10 سالہ بچے کے بریک ڈانس کی ویڈیو نے پوری دنیا میں دھوم مچادی، مائیکل جیکسن کا دیوانہ سبحان سہیل دیکھتے ہی دیکھتے اسٹار بن گیا۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے رہائشی سبحان سہیل نے 6 سال کی عمر میں اپنی والدہ کے فون میں مائیکل جیکسن کی ویڈیو دیکھی اور ان کی طرح بریک ڈانسر بننے کا فیصلہ کیا اوربغیر کسی تربیت ورہنمائی کے آج وہ خوبصورت ڈانس کرتا ہے۔ ایک روز ٹیچر نے سبحان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی جس کے بعد ننھے ڈانسر کی دھوم مچ گئی۔

سبحان سہیل کا کہنا ہے کہ جب لوگ مائیکل جیکسن کی طرح میرے ڈانس کی تعریف کرتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوتی اور میرے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

سبحان کی والدہ کاکہنا ہے کہ بلوچستان میں ناچ گانے کو براسمجھا جاتا ہے اس لئے شروع میں ہمیں خاندان کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن اپنے بیٹے کے شوق اور مہارت کو دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی مخالفت اور منفی رویے کے باوجود میں اب بھی چاہتی ہوں کہ وہ ڈانسنگ کو کیریئر کے طور پر اپنالے کیونکہ میرا بیٹا عالمی معیار کا ڈانسر بننا چاہتا ہے۔

سبحان کے والد سہیل اسماعیل کا کہناہے کہ میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا انجینئر بنے لیکن اس کے باوجود میں نے کبھی اس کے ڈانس کے شوق کی حوصلہ شکنی نہیں کی۔

سبحان سہیل نےبتایا کہ میں نے اپنی والدہ کے فون پر ویڈیوز دیکھ کر بریک ڈانس کرنا سیکھااور ڈانس کی کلاس لیے بغیر اپنے گھر پر پریکٹس کرنا شروع کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں روز دو گھنٹے ڈانس کی پریکٹس کرتا ہوں اورعوام میں پرفارم کرنا ایک پسندیدہ مشغلہ بن گیاہے۔شروع میں ہچکچاہٹ ہوتی تھی لیکن میرے خاندان نے میرا ساتھ دیا اور مجھے اسکول اور خاندانی تقریبات میں پرفارم کرنے کی ہمت دی۔

آج اپنے خوبصورت ڈانس کی وجہ سے سبحان سہیل پورے بلوچستان میں مشہور ہونے کے علاوہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے ۔


WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.