مہنگے گوشت والے فائدے تربوز کے بیج میں۔۔ تربوز کے بیج پھینکنے لگے ہیں تو جانیں ان کے قیمتی فائدے

image

عام طور پر لوگ تربوز کھا کر بیج پھینک دیتے ہیں جبکہ ان میں صحت کا خزانہ چھپا ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو ٹھنڈے میٹھے تربوز کے بیجوں کے ایسے فائدے بتائیں گے کہ آپ انھیں پھل کے ساتھ بھی کھائیں گے اور الگ سے خرید کر بھی کھائیں گے۔

پیٹ کے امراض میں مفید

تربوز کے بیج میں citrulline نامی جز پایا جاتا ہے جو کہ اینٹی آکسیڈینٹ ہے اور پیٹ کے امراض کے لئے کافی مفید ہے۔ ان بیجوں سے پیٹ کے کیڑے اور قبض ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مہنگا گوشت نہیں خرید سکتے تو تربوز کے بیج سے فائدہ اٹھائیں

تربوز کے بیجوں میں مختلف منرلز بھی بھاری مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ ان میں میگنیشئیم، زنک، سوڈیم، کاپر فاسفورس وغیرہ پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ پروٹین بھی بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ گوشت میں بھی پروٹین پایا جاتا ہے اس لئے وہ افراد جو مہنگا گوشت کھانے کی استطاعت نہیں رکھتے وہ تربوز کے بیج سے یہ کمی کسی حد تک پوری کرسکتے ہیں۔ کمزور جسم کے لوگ بھی تربوز کے بیج سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں

بلڈ پریشر اور دل کے امراض

تربوز کے بیج میں امائنو ایسڈ پایا جاتا ہے جو دل کے امراض اور بلند فشار خون سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ دل کے دورے اور کولیسٹرول کی زیادتی کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

قوت مدافعت بڑھاتا ہے

وٹامن بی خوراک کو انرجی میں تبدیل کرنے کے لئے بہت ضروری ہے جو ان بیجوں میں ہوتا ہے۔ ان بیجوں میں موجود نیاسن ہماری جلد کو صاف شفاف اور صحت مند بناتا ہے اور نظام انہضام اور قوت مدافعت کو ایک طرح کا بوسٹ فراہم کرتا ہے۔

تربوز کے بیج کی چائے

تربوز کے بیج 30 عدد لیں اور انھیں ایک کپ پانی میں ڈال کر ابال کر ہلکی آنچ پر دس منٹ پکائیں اور پی لیں۔ یہ چائے ان لوگوں کے لئے ہے جو بیج نہیں کھانا چاہتے تو ان کے فوائد وہ اس چائے سے حاصل کرسکتے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.