کسی نے دی یاسمین راشد کو داد، تو کسی نے سنائی اپنی ہی سہیلی کو ۔۔ لانگ مارچ سے متعلق اداکاروں نے کیا کچھ کہا؟

image

عمران خان کی کال پر لانگ مارچ میں جہاں عام عوام نے شرکت کی وہیں اداکار بھی شریک ہوئے اور جو شریک نہ ہوسکے انہوں نے اپنے قول و فعل سے اس کی حمایت اور مخالفت کی۔ لانگ مارچ میں سب سے زیادہ دیدنی ڈاکٹر یاسمین راشد کا انداز رہا جنہوں نے ہر مشکل کو پار کرتے ہوئے برے سے برے حالات کا سامنا کرتے ہوئے خود کو منزل کی جانب رواں دواں رکھا اور اپنی ہمت و بہادری سے یہ واضح کر دیا کہ ایک عورت سب کچھ کر سکتی ہے چاہے وہ کسی بھی مرض میں مبتلا ہو۔ یہ بات ہر کوئی جانتا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین کینسر کی مریضہ ہیں لیکن پھر بھی ان کی یہ ہمت و بہادری قابلِ رشک ہے۔ اتنی ہی مضبوط اگر ہر عورت بن جائے تو معاشرے میں عورت کو حقیر کوئی نہ سمجھے جو مردوں کے شانہ بشانہ اپنا دفاع کرتے ہوئے ہر مشکل وقت سے آگے نکل جاتی ہے۔

تعریفیں:

٭ منیب بٹ:

اداکار منیب بٹ نے بھی ڈاکٹر یاسمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ: '' یہ حقیقی با اختیاری ہے۔ '' یعنی ان سے زیادہ با اختیار کوئی نہیں ہے۔ ان کی ہمت و بہادری کو سلام ہے۔

٭ فیروز خان:

اداکار فیروز خان بھی آئرن لیڈی کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ: '' یہ جیت ہے ڈاکٹر یاسمین کی کہ ہر کوئی ان کی بہادری کو سلام پیش کر رہا ہے۔ ''

اختلافات:

لانگ مارچ میں جہاں تعریفیں ہوئیں وہیں اختلافات بھی نظر آئے۔ دو مشہور اداکاراؤں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

عفت عمر

اداکارہ عفت عمر نے لانگ مارچ میں بشریٰ بی بی کے شرکت نہ کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی، مطلب جو شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟ اس کے علاوہ عفت عمر نے ٹویٹر پر یہ بھی کہا کہ ’اسلام آباد جل رہا ہے کیا یہ پُر امن احتجاج ہے؟

اداکارہ مشی خان

جس پر اداکارہ مشی خان نے کہا کہ: '' کیا آپ روٹی کو چوچی کہتی ہیں؟ یہ اس وقت تک پر امن احتجاج ہی تھا جب تک آپ کے دوست رانا ثنا اللہ اپنے اپنے گلو بٹوں کے ساتھ وہاں نہیں آئے تھے جنہوں نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ اگر آپ کی ںظر مسئلہ کر رہی ہے تو اپنا چشمہ لگائیں۔ ''

مشی خان نے باقاعدہ لانگ مارچ میں شرکت کی اور ویڈیوز بھی شیئر کیں اور بتایا کہ مارچ میں شدید شیلنگ کی جا رہی تھی جس کی وجہ سے مجھے واپس آنا پڑا، جو اس حکومت نے کیا وہ بہت غلط ہے، انہوں نے خواتین، بزرگوں اور بچوں کا لحاظ کیے بغیر شیلنگ اور توڑ پھوڑ کی۔

ریحام خان اور مشی خان:

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ریحام خان نے شوبز اداکاروں کو عمران خان کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ ممّی ڈیڈی اداکار جو عمران خان کی حکومت جانے پر احتجاج کر رہے ہیں یہ اگر کشمیر کی عوام کے لیے کرتے تو کیا ہی بات تھی۔

اس پر مشی خان نے اپنا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ: '' آپ نے سر پر دوپٹہ لے لیا تو آپ کو کشمیر یاد آگیا، الحمداللہ ہمیں کشمیر یاد ہے اور ہم اس کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔ ہمیں پورا حق ہے کہ ہم کس کی حمایت کریں اور کس کی حمایت نہ کریں۔ ''


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.