چائے میں لونگ کا جادو: ذائقے کے ساتھ صحت کے بے شمار فوائد بھی

image

سردیوں کے موسم میں چائے پینا سب کو پسند ہوتا ہے لیکن چائے میں شامل چھوٹا سا مصالحہ لونگ نہ صرف ذائقے میں اضافہ کرتا ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق لونگ معدے کے ہاضمے کو بہتر بناتا ہے اور پیٹ میں جلن یا گیس کی تکلیف کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، لونگ گلے کی خشکی اور خراش کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

لونگ منہ کی بدبو کو دور کرنے اور مسوڑھوں کو صحت مند رکھنے میں بھی موثر ہے کیونکہ اس میں جراثیم کش خصوصیات موجود ہیں۔ ساتھ ہی، اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور لونگ مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں چائے میں لونگ شامل کرنے سے جسم کو سکون اور طاقت دونوں ملتی ہیں، اور یہ صحت کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US