یوٹیوبر ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور منی لانڈرنگ کے الزام میں تین ماہ جیل میں گزارنے کے بعد دوبارہ خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ڈکی بھائی کو ملائشیا میں بین الاقوامی ڈیجیٹل کریئیٹرز ایونٹ میں شرکت کے لیے روانگی کے دوران ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی ضمانت مبینہ طور پر بھاری رشوت ادا کرنے کے بعد ممکن ہوئی۔
جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے یوٹیوب پر واپس آ کر ایک تفصیلی وی لاگ کیا جس میں انہوں نے جیل کے دوران اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو بیان کیا۔
ڈکی بھائی نے بتایا کہ جیل میں انہیں معدے کی تکلیف تھی اور ڈاکٹروں نے انہیں ہلکی مائع غذا لینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بھائی سے کہا کہ روزانہ سب وے سینڈوچ بغیر سوس کے بھیجیں۔ ایک دن وہ نہیں آیا میں تین دن انتظار کرتا رہا۔ آخرکار پتہ چلا کہ جیل کے عملے نے انہیں کھا لیا۔
ڈکی بھائی کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جہاں صارفین نے ان پر جھوٹ بولنے اور مبالغہ کرنے کا الزام لگایا۔ کچھ صارفین نے تبصرہ کیا کہ اب یہ بھی ڈاکٹر نبیحہ کی طرح غیر منطقی کہانیاں سنانے لگے ہیں اور ان کا مذاق بھی اڑایا جائے گا۔ کسی نے کہا کہ کیا آپ جیل میں تھے یا سسرال میں؟
ایک اور صارف نے لکھا کہ حراست میں انہوں نے سب وے آرڈر کیا اب یہ ہمیں رلائے گا۔ کسی نے لکھا کہ کیا جیل سے کال کر سکتے ہیں؟ یہ کہانی مصنوعی لگ رہی ہے لگتا ہے کہ ان کی کہانیاں اور بگ برادر دونوں دھوکا ہیں۔