امریکی صدر کی زبان لڑکھڑانے لگی، کچھ کا کچھ بول گئے

image

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی زبان لڑکھڑانے لگی۔ کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن کچھ اور ہی بول گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 79 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن پر بڑھتی عمر کے اثرات غالب آنے لگے اور ایک بار پھر تقریر کے دوران ان کی زبان لڑکھڑا گئی۔ وہ کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن الفاظ ادا نہ کر سکے۔

امریکی صدر پر بڑھاپا غالب آ رہا ہے وہ کبھی سائیکل چلاتے گر پڑتے ہیں تو کبھی طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے لڑکھڑا جاتے ہیں اور کبھی خطاب کے دوران الفاظ کی ادائیگی بھول جاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں امریکی صدر کی الفاظ بھول جانے اور کچھ کا کچھ کہہ جانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس میں سنا جا سکتا ہے کہ وہ ایک جگہ اپنے خطاب کے دوران کہتے ہیں امریکہ کو ایک لفظ میں بیان کرنا چاہیں تو وہ لفظ ہو گا۔۔۔۔  لیکن وہ لفظ ادا نہیں کر پائے اور پھر منہ ہی منہ میں کچھ بڑبڑانے لگے۔

America is a nation that can be defined in a single word:

Asufutimaehaehfutbw

🤣🤣😂🤣😂🤣😭😂🤣😭😭😭

— Kim Dotcom (@KimDotcom)


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.