کورونا: مثبت کیسز میں اضافہ، کراچی میں شرح 21.71 فیصد پہنچ گئی

image

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے ملک میں 406 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ شہر قائد میں کورونا متاثرین کی شرح 21.71 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔

COVID-19 Statistics 26 June 2022

Total Tests in Last 24 Hours: 14,437

Positive Cases: 406

Positivity %: 2.81%

Deaths: 02

Patients on Critical Care: 94

— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan)

ہم نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 406 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

منکی پاکس کے مریضوں کے لئے 21 دن قرنطینہ لازمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پورے ملک میں کورونا کے 435 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو کہ 22 مارچ کے بعد سبے زیادہ مثبت کیسز تھے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 437 کورونا ٹیسٹس کیے گئے جن میں مثبت شرح 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا متاثرین میں سے دو افراد کی اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

کورونا کی نئی،زیادہ خطرناک قسم کسی بھی وقت سامنے آ سکتی، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کورونا متاثرین میں سے 94 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک قرار دی گئی ہے جب کہ گزشتہ روز ایسے مریضوں کی تعداد 87 تھی۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں کورونا متاثرین کی شرح 21.71 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ مردان 8.77 فیصد کے ساتھ دوسرے اور 8.51 فیصد کے ساتھ حیدرآباد تیسرے نمبر پر رہا ہے۔

کراچی میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد سے زائد

ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.45 فیصد اور پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.