کنویں میں پیسے ہی پیسے ہیں ۔۔ ملتان کا وہ کنواں جو پانی کے بجائے پیسے اگلتا ہے، دیکھیے ویڈیو

image

پاکستان میں ایسے کئی مقامات ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن اس سب میں ان مقامات سے جڑی تاریخ بھی صارفین کو جستجو میں ڈال دیتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک دلچسپ مقام سے متعلق بتائیں گے۔

ملتان شہر میں ایک ایسا کنواں بھی ہے جہاں لوگ جب نظر ڈالتے ہیں تو انہیں پانی بالکل بھی نظر نہیں آتا ہے، لیکن پانی کے بدلے نوٹ اور سکے نظر آتے ہیں، یعنی ایسا کنواں جو کہ پیسوں سے بھرا ہے۔

دراصل اس کنویں کی کہانی دلچسپ ہے، یہ کنواں مشہور مغل بادشاہ جہانگیر کے دور میں کھودا گیا تھا، جبکہ اس کنویں کے پاس ہی بہاؤالدین زکریا کی درگاہ بھی موجود ہے، یہاں آنے والے زائرین اسی کنویں میں نزرانہ ڈالتے ہیں۔

انڈیپینڈینٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کنویں کے نگران کا کہنا تھا کہ بزرگوں کے دور سے اس کنویں کی نگرانی کی جا رہی ہے، نگران کے مطابق یہاں سے بے شمار لوگ فیضیاب ہو کر گئے ہیں۔

یہاں آنے والے عقیدت مندوں کا ماننا ہے کہ یہاں سے ان کی مرادیں، منتیں پوری ہوتی ہیں، دوسری جانب بڑے سائز کے اس کنویں کی گہرائی تو اتنی نہیں ہے البتہ یہاں موجود تعمیر و ترقی کے کاموں کی وجہ سے محسوس ایسا ہوتا ہے کہ کنوا گہرا ہے۔

اس کنویں کے اوپری حصے پر جعلی لگائی گئی ہے جو کہ زائرین کی حفاظت کے لیے بھی ہے اور کنویں کی حفاظت کے لیے بھی۔ زائرین اپنی حیثیت کے حساب سے یہاں آ کر نزرانہ دیتے ہیں، یہاں آنے والے زائرین بہاؤ الدین زکریا سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار تو کرتے ہی ہیں ساتھ ہی کنویں کو دیکھ کر بھی حیرت کا اظہار کرتے ہیں جو کہ کئی سال سے یہاں موجود ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.