ننھا بچہ سیلاب میں پیدا ہو گیا ۔۔ باپ نے نومولود کو سیلابی پانی سے کیسے بچایا؟ دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی بھی ہیں جو کہ سب کا دل موم کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی والد کے بارے میں بتائیں گے جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔

بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے ایک والد نے سب کی توجہ حاصل کر لی، لیکن مشکل کی اس گھڑی میں والد نے اپنے ننھے شہزادے کو بھی ہمت اور حوصلے سے تھامے رکھا۔

دراصل ان دنوں بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، آسام کے شہر سلچار میں بھی سیلابی صورتحال ہے جہاں سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوا ہے وہیں سڑکیں بھی ندیوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

اس سب میں ایک والد دونوں ہاتھوں سے نومولود بچے کو اٹھائے دنیا جہاں کی پریشانیوں کو چھوڑ کر بچے کو دیکھ کر رہا تھا اور مسکرا رہا تھا۔

اس شخص کے چہرے پر والد بننے کی خواہش تھی جو کہ اسے دنیا کی مصیبتوں اور دکھوں کو پس پشت ڈال چکی تھی۔ ایسی صورتحال میں دیکھنے والے بھی والد کے چہرے کو دیکھ کر حیرت زدہ تو تھے ہی مگر والد کے پیار پر جذباتی ہو گئے تھے۔

والد پانی میں پھونک پھونک کر قدم رکھ رہا تھا کہ کہیں کوئی مشکل آگے نہ ہو، اور پھر والد مسکرا کر آگے کو چل دیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.