کراچی والے ہو جائیں تیار، کیونکہ بارشوں والا ایک نیا سسٹم کراچی میں داخل ہونے کو ہے تیار۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مون سون کی بارشوں کی آمد کا سلسلہ سندھ میں شروع ہونے کو ہے اور اب باقاعدہ طور پر اس حوالے سے خبر بھی سامنے آ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 1 جولائی سے 5 جولائی تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، صرف بارشوں کا ہی نہیں بلکہ شہر قائد میں اربن فلڈنگ کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
واضح رہے مون سون کا ایک سسٹم یکم جولائی سے شہر میں داخل ہوگا، اس وقت سسٹم بھارتی شہر میں موجود ہے اور بحیرہ عرب کے راستے سندھ میں داخل ہوگا۔
لیکن سسٹم کے اثرات شہر میں آج ہی سے نظر آنا شروع ہو گئے ہیں، شہر میں گرمی کی شدت میں بھی کمی آ گئی ہے اور سمندری ہوائیں بھی بحال ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق شہر قائد میں 2 سے 3 جولائی کو شدید بارشوں کا امکان ہے۔