کوئٹہ: دس سالہ بچے کے اغوا و قتل کا معاملہ، ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

image

صوبہ بلوچستان کے ہزارہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے دس سالہ بچے کے اغوا و قتل میں ملوث تین مجرمان کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

جمعرات کو انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ ون نے اغوا و قتل کیس میں مجرمان داؤد شہزاد، مہدی اور افتخار کو جرم ثابت ہونے پر دو دو مرتبہ سزائے موت سنائی۔ 

خیال رہے کہ پانچوں مجرمان نے 15 فروری 2021 کو کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن سے دس سالہ علی شیر کو اغوا کیا تھا۔ 

جج عبدالمجید ناصر نے مجرم محمد باقر کو دو مرتبہ عمر قید اور مجرم روح اللہ کو سات سال قید کی سزا سنائی۔

مجرمان نے بچے کے کی رہائی کے لیے خاندان سے تین کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

تاوان نہ ملنے پر مجرمان نے 16 فروری کو مغوی لڑکے کو سرانان میں قتل کرنے کے بعد لاش جلا دی تھی۔

کیس کا مقدمہ پولیس تھانہ بروری کوئٹہ میں درج کیا گیا تھا

حکومت کی جانب سے کیس کی پیروی ڈپٹی دسٹرکٹ پراسیکیوٹر زاہد علی خان نے کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.