پیدائش کے بعد بچہ اللہ پاک کا نام لینے لگا ۔۔ جانیے ان خوش قسمت بچوں کے بارے میں جنہوں نے دنیا میں آتے ہی اللہ کا ذکر کیا، ویڈیو مناظر

image

اللہ پاک بہت بڑا ہے جو چاہے کر سکتا ہے۔ جی ہاں بالکل یہ بات سچ ہے۔ پیدائش کے بعد ہی بچہ بولنے لگا۔ اس کائنات کا مالک اللہ ہمیں سیدھے راستے پر چلانے کیلئے ہی اس طرح کے معجزات دیکھاتا ہے، آئیے ان ایماافروز واقعات کے بارے میں آپکو بتائیں۔

بچے کے منہ سے اللہ کا الفاظ سن کر پورا گھر ہی مسلمان ہو گیا :

ہوا کچھ یوں کہ ایک ہندو شخص مسلمانوں کے سخت خلاف تھا جس کانام رنویر تھا۔ بابری مسجد ہو یا پھر مسلمانوں کیخلاف کوئی بھائی کام ہو یہ آگے آگے رہتا تھا۔ پھر ایک دن اللہ پاک کا کرنا ایسا ہوا کہ تقریباََ 20 سالوں بعد اس کے گھر اولاد ہوئی تو بچے عموماََ پیدائش کے بعد روتے ہیں یا پھر چپ رہتے ہیں لیکن اس کا بچہ اللہ اللہ کہنے لگا۔

یہ واقعہ تو کچھ سال پرانا ہے لیکن یہ انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہوا۔ یہ واقعہ تب پیش آیا جب رنویر اور اس کے رشتےداروں نے علاقے کے امام صاحب سے کہا کہ اذان کی آواز ان کے گھروں میں آتی ہے۔ یہی نہیں کافی برا سلوک بھی کیا۔

بہر حال اب کہا یہ جاتا ہے کہ بچے کا یوں اللہ اللہ کہنے سے والدین مسلمان ہو گئے۔ تاہم ابھی تک اس بات کی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں کہ واقعہ گھر والوں نے اسلام قبول کر لیا ہے یا نہیں۔

روتے ہوئے اللہ پاک کہنا:

یہ واقعہ 4 سال پہلے دیکھنے کو ملا جب ایک انتہائی معصوم بچہ اپنی والدہ کے پاس لیٹا ہوا تھا تو اسے جمائی آتی ہے اس کے بعد وہ رونے لگتا ہے۔ یہ سب تو عام سی بات ہے مگر پھر کچھ ہی دیر میں بچہ روتا ہے اور روتا بھی اس انداز میں ہے کہ تمام سننے والوں کو یہ احساس ہوا کہ جیسے یہ اللہ پاک کا نام پکار رہا ہے۔

والدہ کے ساتھ اللہ پاک کا نام لینے وال بچہ:

یہ واقعہ 2 سال پہلے دیکھنے کو ملا جہاں بچہ پہلے اپنے معصومیت بھرے انداز میں اللہ کہتا ہے پھر کچھ دیر تک ماں کے ساتھ یہی نام پکارتا ہے۔ اس ویڈیو نے صارفین کے دل جیت لیے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.